بارہ بنکی

بارہ بنکی: چیف منسٹر کے اعلیٰ ترین ترقیاتی ترجیحی پروگرام پر جائز اجلاس طلب

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری )کلیکٹریٹ میں واقع ڈی آر ڈی اے گاندھی آڈ یڈوریم میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر شریمتی ایکتا سنگھ کی صدارت میں عزت مآب چیف منسٹر کے اعلیٰ ترین ترقیاتی ترجیحی پروگرام پر 37 نکات پر مشتمل جائزہ اجلاس طلب کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران نہروں میں ٹیل تک پانی پہچانے اور کمیونٹی بیت الخلاء، گندگی کی صفائی، نئی سڑک کی تعمیر، روڈچوڑی کرنا، وزیر اعظم کسان سمان ندھی، بجلی کا کنکشن، بجلی بل کی ادائیگی، پل کی تعمیر، لیبر رجسٹریشن، فصل انشورنس اسکیم، پشو دھن محکمہ،ویکسینیشن کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ آپریشن ریجوینیشن، وزیراعظم ہاؤسنگ اربن، این آر ایل ایم، منریگا، چیف منسٹر رہائش، اجتماعی شادی، شادی گرانٹ، آنگن واڑی نیوٹریشن مہم، گنے کی قیمت، اسکل ڈیولپمنٹ مشن، آیوشمان کارڈ سمیت مختلف اسکیموں اور دیگر نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نے متعلقہ افسران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اسکیموں کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ زراعت کو وزیر اعظم کسان سمان ندھی کو ہدف کے مقابلہ میں زیادہ سے زیادہ کسانوں کی کے وائی سی کو مکمل پوراکراکرکیا جاۓ۔ محکمہ صحت کو آیوشمان کارڈ کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی میں پیش رفت لانے کی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ کے دوران اے ڈی پی آر او کو ہدایت دی گئی کہ ضلع میں موجود ناقص ہینڈ پمپوں کو فوری طور پر معیاری طریقے سے دوبارہ بحال کیا جائے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مہم چلا کر ڈیڑھ کوئنٹل پولی تھین کو ضبط کیا گیا ہے۔مچھلی محکمہ کے افسر کے بنا بتائے غیر حاضر رہنے پر چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نے وضاحت جاری کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران فاریسٹ آفیسر، ڈسٹرکٹ ارتھ اینڈ نمبر آفیسر، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے شرکت کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے