بین الاقوامی

لز ٹرس کو وزیراعظم برطانیہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین

  • وزیر خارجہ رہنے والی لز ٹرس کنزرویٹو کی چوتھی اور ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئیں۔چیف بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

سیسلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ لز ٹرس کو نئی وزیراعظم برطانیہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی 47 سالہ خاتون وزیر خارجہ لز ٹرس مخالف امیدار رشی سنک کو واضح شکست دیکر برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں یاد رہے کہ برطانیہ میں وزیر اعظم کے چناو کیلئے ہونے والے الیکشن میں لز ٹرس نے میدان مار لیا انکے مدمقابل سابق وزیر خزانہ 42 سالہ رشی سنک تھے وزیر خارجہ رہنے والی لز ٹرس کنزرویٹو کی چوتھی اور ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئیں ان سے قبل تھریسامنے اور مارگریٹ تھیچر ملک کی خاتون وزیراعظم رہ چکی ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کا عہد کیا خیال رہے کہ بورس جانسن کورونا پابندیوں کیخلاف ورزی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جولائی میں مستعفی ہو گئے تھے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ لز ٹرس کو نئی وزیراعظم برطانیہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ نئی وزیراعظم برطانیہ لز ٹرس برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی اور دیگر ممالک کے تارکین وطن کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے تا کہ برطانیہ میں رہنے والے غیر ملکی تارکین وطن کو درپیش مسائل بروقت حل ہوسکے انہوں نے کہا کہ نئی وزیراعظم برطانیہ لز ٹرس سے مطالبہ ہے کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ دیں اور برطانیہ میں غیر قانونی طور پر انے والے بے یار و مدد گار تارکین وطن کیلئے امیگریشن قوانین میں اسانیہ پیدا کرے اور غیر قانونی طریقے سے برطانیہ انے والے تارکین وطن کو بھی چاہیے کہ برطانیہ قوانین پر عمل درآمد کرکے ایک بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے