رسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ضلع بارہ بنکی کے دورہ پر آئے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بدھ کے روز گرام پنچایت رسولی میں جل جیون مشن فیز 2 کے تحت امرت سروور اور گرام پنچایت چندوارہ میں چوپال لگا کر ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا، جس کے دوران انہوں نے کہا۔ کہ ہر گاؤں کے ہر گھر تک پانی پہنچایا جاۓ گا۔اس کے لیے کام جاری ہے، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ بدھ کی شام 4.30 بجے گرام پنچایت رسولی پہنچے، اپنے 30 منٹ کے دورے میں جل جیون مشن فیز 2 کے تحت دیہی پینے کے پانی کی اسکیم، زیر تعمیر پانی کی ٹنکی اور امر شہید کامتا پرساد امرت سروور کا جائیزہ لیتے ہوئے اس کا افتتاح کیا اور ہر گاؤں میں ہر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے کیے جارہے کاموں کا بخان کیا۔ ناٸب وزیر اعلیٰ نے سروور کمپلیکس میں پودا لگاتے ہوئے شیلفی پوائنٹ پر شیلفی لی اور مندر میں پوجا کی۔
اس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے شام 5.15 بجے گرام پنچایت چندوارہ میں سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین ارکان کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز اور نمائش کا دورہ کیا اور گروپ سخی، بینک سخی، بی سی سخی، بجلی سخی ولیج آرگناٸزیشن اور سیلف ہیلپ گروپ کے لوگوں سے براہ راست بات چیت کی اور سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے خواتین کو عزت بھی ملی ہے اور وہ خود انحصار بھی ہوئی ہیں۔ ڈی بی ٹی کے ذریعے اسکیموں کے اہل استفادہ کنندگان کو رقم براہ راست غریبوں تک بھیجی جارہی ہے۔چوپال میں براہ راست عوام کے درمیان آئے موریہ گرام پنچایت چندوارہ کے گاؤں سکریٹریٹ کے احاطے میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے پردھان منتری کے استفادہ کنندگان سے خطاب کیا۔ رادھیشوری کو آواس یوجنا کی چابی پیش کی اور بینک آف انڈیا کے ذریعہ NRLM کے تحت بنائے گئے 175 سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین استفادہ کنندگان کو 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ڈیمو چیک سونپا اور گروپ کی خواتین کو ساڑیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غریبوں کی بہتری اور بہبود کے لیے مختلف اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں، جن سے اہل لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلیت کی بنیاد پر غریب اہل افراد کو اجولا اسکیم، ہاؤسنگ اسکیم، منریگا، مفت راشن، کسان سمان ندھی اور پنشن اسکیم، کھانا پکانے کی گیس سمیت دیگر اسکیموں سے فائدہ کرایاجا رہا ہے۔
اس موقع پر ایم پی اوپیندر سنگھ راوت، ضلع پنچایت صدر راج رانی راوت، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر ایکتا سنگھ، بی جے پی کے ضلع صدر ششک کشمیش، ایم ایل سی انگد سنگھ، حیدر گڑھ کے ایم ایل اے دنیش راوت، پی ڈی منیش کمار، ضلع ترقیاتی افسر بھوشن کمار، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سنسکرتا مشرا،جے ای آر ای ایس پرمود گوتم، جے ای مائنر سچاٸی آر کے پرکاش، اے ڈی او پنچایت جنکی رام گرام پردھان چندوارہ رمیش جیسوال، شیلیندر عرف پپو جیسوال، پردھان رسولی ضیاالحق، انتظامی افسران، عوامی نمائندے اور گاؤں کے لوگ موجود تھے۔

