بارہ بنکی لکھنؤ

چوٹ کی وجہ سے بی۔جے۔پی۔ لیڈر سدھو لکھنؤ کے ہسپتال میں داخل

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ضلع صدر اور کسان مورچہ کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری سدھیر کمار سنگھ "سدھو” کو ریڑھ میں چوٹ کی وجہ سے لکھنؤ کے نووا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ دو ہفتے قبل سدھو اپنے گھر کے باتھ روم میں گر گئے تھے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے تھے لیکن اتوار کو اچانک شدید درد کی وجہ سے انہیں لکھنؤ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے بڑے بیٹے جے دیپ سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے سدھو کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا جس میں ریڑھ کی ہڈی کے معمولی حصے میں خون کا جمنا آیا ہے جس کی وجہ سے بائیں ٹانگ کو اٹھانے میں کچھ دقت ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر نے تین ہفتے بستر پر آرام اور علاج بتایا ہے۔ سدھو، کو ایم پی اوپیندر سنگھ راوت، ریاستی وزیر ستیش چند شرما، ریاستی وزیر وریندر تیواری، بی جے پی ضلع صدر ششانک کشمیش، ان کے والد کپل کشمیش، ضلع پنچایت صدر راج رانی راوت، سابق ایم ایل اے شرد اوستھی، سابق شہر صدر رام پرکاش سریواستو ، سابق ایم ایل اے شیو کرن سنگھ اروند کمار موریہ سندیپ گپتا ایسوسی ایشن کے صدر دیویندر پرتاپ سنگھ "گیانو” شہر کے صدر وشنو پربھاکر ورما امین یونین کے صدر راجیش مشرا ریفلیکس آدیش سریواستو، رام نیواس یادو اور ریاستی سطح کے تمام لیڈران نے اسپتال پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ ان کے جلد سے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے