- یاد رہے کہ پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
لندن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، پریتی پٹیل نے بورس جانسن کو خط لکھ کر اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا،خیال رہے کہ لِز ٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی،نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کیحریف رشی سونک کو 60ہزار 399 ووٹ مل سکے۔