رامسنہی گھاٹ، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بارہ بنکی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ وتس کی ہدایت پر، پولیس اسٹیشن رامسنہی گھاٹ کے انچارج انسپکٹر ونود کمار کی قیادت میں منشیات کے اسمگلروں کو پکڑنے کے لیے۔
مخبر کی اطلاع پر ہتھوندھا چوکی کے انچارج آلوک کمار اپنے ساتھی دیوان بندریش، کانسٹیبل سندیپ کمار، سدرشن گنگوارکے ساتھ پہنچ کرکوٹوا پل کے نیچے سےجارہے سنیل کمار ولد دیوی بخش ساکن کیلندوا مجرے، راولی تھانہ حیدر گڑھ ضلع بارہ بنکی کواور وجے سنگھ ولد مرحوم رام نارائن سنگھ ساکن گماوا سرحدی تھانہ شیو گڑھ ضلع رائے بریلی مشکوک پایا گیا۔جس میں ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر باون گرام غیر قانونی اسمیک برآمد کی گی۔ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔وہی علاقاٸی لوگوں کے ذریعہ سب انسپکٹر آلوک کمار کی تعریف کی جارہی ہے۔ وہی لوگوں کے ذریعہ یہ بھی بتایا گیا کہ جب سے انہوں نے چوکی کی کمان سنبھالی ہے، منشیات کی اسمگلنگ پر لگام لگ گئی ہے، علاقے سے جرائم کا گراف بہت گر گیا ہے،بدمعاشوں میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔جس کے چلتے بدمعاش یہ علاقہ چھوڑ کر بھاگ گٸے ہیں۔وہی علاقاٸی لوگوں کا لگاتار تیز ترار،ایماندار،سب انسپکٹر آلوک کمار کی تعریف کرتےنہیں تھک رہے ہیں۔