بارہ بنکی: (ابوشحمہ انصاری)بی جے پی کے سابق ایم ایل اے رام نریش راوت کا ہفتہ کی رات تقریباً 3:00 بجے دہلی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ سابق ایم ایل اے رام نریش راوت کی موت سے بارہ بنکی ضلع میں سوگ کی لہر۔ ان کے بیٹے ارون راوت اور بیوی سروج راوت میت کے ساتھ بارہ بنکی وکاس بھون پہنچے۔ رام نریش جی کے بھتیجے جگت جیت سنگھ نے بتایا کہ آخری رسومات پاریجت اسٹال صفدر گنج میں ادا کی جائیں گی۔ رام نریش راوت جی بی جے پی کے بزرگ رہنما، سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بہت قریب تھے۔ سال 2007 میں قانون ساز کونسل کے رکن بنے۔ سال 2017 میں، وہ رائے بریلی کے بچھراواں ودھان سبھا سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ ان کے کچھ کام ایسے ہیں کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ جیسا کہ پترو پکش میں، جہاں لوگ مردہ بزرگ واجداد کی شرادھ کرتے ہیں، وہی رام نریش نے اپنے زندہ والدین کے پوجن کا بروگرام پاریجت استھل صفدر گنج میں ترتیب دینا شروع کیا تھا۔ رام نریش جی نے اپنی زندگی میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ صفدر گنج میں پاریجات200 سے زیادہ نوجوانوں کے ساتھ قائم کیا گیا تھا جہاں تعلیم کے ساتھ سماجی فکر سے متعلق کام کیا جاتا ہے۔ان کا آبائی گاؤں فتح پور بلاک کے دولت پور میں ہے۔ اسی لیے بارہ بنکی میں دولت پور ہاؤس کے نام سے ایک عالیشان گھر بنایا گیا۔ ان کی میت آخری جھلک کے لیے دولت پور پہنچی۔ جہاں لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے پسندیدہ لیڈر کو الوداع کہا۔ آخری رسومات صفدرگنج پاریجات کے مقام پر ادا کی گئیں۔
