بارہ بنکی

خفیہ طور پہ کاٹے جارہے تھے لاکھوں کے بیش قیمتی درخت، گرام پردھان کی دخل اندازی کے بعد ۔۔۔۔

ترلوک پور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) جمعرات کو گرام سبھا کی زمین پر لاکھوں بیش قیمتی درختوں کو خفیہ طریقے سے کاٹا جا رہا تھا، جب گاؤں کے لوگوں نے گرام پردھان کو اسکی اطلاع دی۔تو گرام پردھان حیرت میں پڑ گٸے۔جب وہ موقع پر پہنچے تو ٹھیکیدار نے مکمل معلومات دی۔ جس پر گاؤں کے سربراہ نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے کٹے ہوئے درخت کی لکڑی قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈیولپمنٹ بلاک رام نگر کی گرام پنچایت ترلوک پور پنچایت میں گاؤں کی سوسائٹی کی زمین پر لاکھوں مالیت کے لپٹس کے درخت غیر قانونی طور پر کاٹے جا رہے تھے، گرام پردھان نمائندے بابو حلوائی نے بتایا کہ گرام پنچایت ترلوک پور گاؤں کی سوسائٹی کی زمین پر لپٹس کے درخت جمعرات کو لکیھ پال گریش چندرکی ملی بھگت سے کٹا کر بیچ رہے ہیں۔تاہم گاؤں کے سربراہ کی اطلاع پر ترلوک پور چوکی انچارج رنجیت یادو پہنچ گئے اور کٹے ہوئے درختوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔گرام سبھا کی زمین پر لگے لپٹس کے 19درخت پہلے ہی کاٹے جاچکے ہیں۔پردھان کی دخل اندازی کے بعد چار درختوں کی لکڑی آج بھی انکی نگرانی میں پڑی ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے