بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ضلع کے تحت ضلع اسپتال کے ٹراما سینٹر آج رام نگر میں بس حادثے میں گھاٸل ہوٸے مریضوں کا حال جاننے کیلٸے پہنچے سماج وادی پارٹی کے سابق کابینہ وزیر اور ریاست کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ،بتاتے چلیں کہ پولیس اسٹیشن رام نگر کے تحت ایک ڈبل ڈیکر بس نیپال سے گوا جارہی تھی، جس میں 80 مسافر سوار تھے، ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑی کرکے ٹائر تبدیل کیا جارہا تھا۔ تبھی پیچھے سے ٹرک نے زوردار ٹکر مار دی۔جس سے بس حادثے کی شکار ہوگٸی۔جس میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جس میں سولہ لوگ زخمی حالت میں تھے، جنہیں بارہ بنکی ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سات لوگ شدید زخمی ہیں، جنہیں لکھنؤ کے جی ایم سی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ باربنکی میں بھرتی مریضوں کی حالت بلکل ٹھیک ہے اور زیرِعلاج ہیں۔
سابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے سبھی مریضوں کا حال جاننے کے بعد سی ایم ایس سے بات کربہتر علاج کرانے کی درخواست کی۔اورکسی طرح کی مصیبت آنے پرہر طرح کی امداد کی یقین دہانی کراٸی۔اس موقع پر موجود لوگوں میں سابق ایم ایل اے رام گوپال راوت، اجے ورما ببلو، حشمت علی گڈو، نسیم کیرتی، آکاش یادو، امت سنگھ پردھان، پارس چوہان، انیل یادو پردھان، سریش یادو پردھان، راکیش کمار پردھان وغیرہ شامل تھے۔
