بین الاقوامی

جنرل مائیکل ایرک کریلا کا پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ

  • جنرل مائیکل ایرک کریلا نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم بھیج رہے ہیں۔جنرل مائیکل ایرک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی اور یو ایس ایڈ کی امداد کے امور طے کیے جائیں گے۔جنرل مائیکل ایرک کریلا نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا، بولے امریکا سیلابی صورتحال کا تعین کرنے کے لئے اسلام آباد میں ٹیم بھیجے گا ۔ امریکی محکمہ دفاع یو ایس ایڈ کے تحت امداد فراہمی کا جائزہ بھی لے گا۔
دوسری جانب امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالر امداد جاری کر دی ہے۔ امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکس اور ٹام سوزی پر مشتمل وفد کل پاکستان آئے گا۔ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید بھی پاکستان آنے والے وفد میں شامل ہوں گے۔ امریکی وفد پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے