بارہ بنکی

ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے عبیدانصاری کو ڈسٹرکٹ میڈیا سیل کا ضلع صدر منتخب کیا

شہاب پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
عبید انصاری کو ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل نے ڈسٹرکٹ میڈیا سیل کا ضلع صدر بنایا۔ یہ اعلان کونسل کے قومی صدر ڈاکٹر ایم آر انصاری نے کیا ہے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ معراج انصاری نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق دلانے کیلۓ عالمی انسانی حقوق کونسل کئی سالوں سے لوگوں کو آگاہ کرنے اور انہیں ان کے حقوق دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آج ضلع میں کونسل فار ہیومن رائٹس کی جانب سے آگاہی کے لیے چلائی جا رہی مہم کا نتیجہ ہے کہ لوگ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اس میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی بیدار ہیں اور اپنے حقوق مانگ کررہی ہیں۔ تقرری کے بعد نئے تعینات ہونے والے ضلع صدر محمدعبید انصاری نے کہا کہ جلد ہی ضلع ٹیم کو وسعت دی جائے گی۔میڈیا سیل کا ضلع صدر بنائے جانے پر ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کے ممبران میں خوشی کاماحول ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے