بارہ بنکی

چھیدا میں گٸوشالہ کے تعمیر کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا گیا

صورت گنج،باربنکی(ابوشحمہ انصاری)ضلع کے صورت گنج بلاک کے گرام پنچایت چھیدا کے ارد گرد گٸو شالہ نہ ہونے کی وجہ سے عام کسانوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ضلع مجسٹریٹ کو پیش کٸے گئے میمورنڈم کے مطابق، جو کہ شمالی سمت کے آخری چھور پر واقع ہے، یہاں لوگوں کی طرف سےندی کے کچھار میں آوارہ جانور کوچھوڑ دیا جاتا ہے، لیکن ندی بھر جانے کی وجہ سےآوارہ جانوروں کو چھوڑنے سے کسانوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے رات بھر کھیت کو بچانا پڑرہاہے،کھیت کی فصلیں برباد ہو رہی ہیں، اس بارے میں بی جے پی کے بلہرہ منڈل کنوینر یوگیش تیواری کےذریعہ کسانوں کی اس پریشانی کےتعلق سے ضلع افسر کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہےکہ کسانوں کو جلد از جلد اس پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے