- بہادر قیدیوں کی حمایت کریں جو جیلر کے اقدامات کیخلاف جامع ہڑتال کی جنگ لڑیں گے۔ڈائریکٹر احمد القدرہ
فلسطین(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارا اسرائیلی زندانوں میں صہیونی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف بطور احتجاج اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کردی ۔اسیران کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اجتماعی بھوک ہڑتال میں 1200قیدی حصہ لیں گے جبکہ مزید الفتح ۔قیدیوں نے رامون جیل میں شمولیت اختیار کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تحریک اسیران بھوک ہڑتال کریں گے۔ قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر احمد القدرہ نے فلسطینی عوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بہادر قیدیوں کی حمایت کریں جو جیلر کے اقدامات کے خلاف جامع ہڑتال کی جنگ لڑیں گے۔
القدرہ نے کہا کہ قیدیوں کو ہر جگہ ہر مدد کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہم ہڑتال کی جنگ کے دوران ان کے دکھوں سے نجات دلانے کے لیے قوم ان کا ساتھ دے۔