متحدہ عرب امارات جانا، وہاں روزگار تلاش کرنا، تاکہ اپنی فیملی کی کفالت اچھے طریقے سے کر سکیں، ان لوگوں کیلئے امارات نے پاکستان کیلئے سیاحتی ویزہ کے اجرا کا اعلان کر دیا، سیاحتی ویزے صرف ان افراد کو جاری کیے جائیں گے، جنہوں نے ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کرونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوگا۔ امارات کے حکام کے مطابق تمام مسافروں کی آمد پر کووڈ 19 کا ٹیسٹ لینا ضروری ہو گا۔ اس اعلان کا اطلاق پاکستان اور بھارت سمیت ان تمام ممالک کے شہریوں پر ہوگا۔ جن پر کرونا وبا کے تناظر میں سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں. ان میں سے کسی بھی ایک ویکسین کا کورس مکمل کرنے والا امارات میں داخل ہو سکتا ہے۔ جن میں فائزر، ایسٹرا زینیکا، جانسن اینڈ جانسن موڈرنا، سائنوفارم اور سائنوویکس، ویکسین شامل ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار آئڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ 30 اگست سے تمام ممالک کے لیے سیاحتی ویزوں کے لیے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام مسافروں کی آمد پر کووڈ 19 کا ٹیسٹ لینا بھی ضروری ہے۔
متحدہ عرب امارات نے، جو خطے کا ایک بڑا بین الاقوامی سفری اور ٹرانزٹ مرکز ہے، رواں سال کے آغاز میں پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی اور افریقی ممالک پر کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفری پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم پانچ اگست سے پاکستان، بھارت، نائجیریا اور دیگر ممالک سے مسافروں کی آمدورفت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی لیکن مسافروں کے لیے روانگی سے چار گھنٹے پہلے کرونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی تھا۔ ڈبلیو اے ایم کے بیان میں کہا گیا متحدہ عرب امارات کا دنیا بھر سے ویکسینیٹڈ افراد کو سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ صحت عامہ اور اہم شعبوں کی سرگرمیوں کے درمیان توازن پیدا کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، اور معاشی نمو اور اس کی پائیدار بحالی کے حصول کے لیے ملکی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے تناظر میں حکام نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے ملک کے آٹھ بڑے ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پانچ اگست کو بھارت، پاکستان، نائیجیریا اور دیگر ممالک سے مسافروں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی تھی، لیکن ان ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کو منفی ریپڈ پی سی آر (پولیمریز چین ری ایکشن) ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہو گی، جو روانگی سے قبل چار گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔
نئے آنے والی تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ آنے سے قبل امارات کے تمام نئے رولز کا مطالعہ کر لیں تاکہ ایئرپورٹ پر انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، کالم نویس
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)