بارہ بنکی

بارہ بنکی پہنچے وزیر گنا وکاس و چینی میل لکشمی نرائن چودھری، ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

لکشمی نارائن چودھری وزیر گنا وکاس اور چینی میل اترپردیش نے آج بارہ بنکی میں تعمیرات عامہ کے محکمہ عمارت پہنچ کرپارٹی کے عہدیداروں سے بات چیت کر ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا!

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) لکشمی نارائن چودھری وزیر گنا وکاس اور چینی میل اترپردیش نے آج ضلع بارہ بنکی میں تعمیرات عامہ کے محکمہ عمارت پہنچ کرپارٹی کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ عزت مآب وزیر نے نواب گنج بارہ بنکی میں کنہا گوشالہ نگر پالیکا پریشد کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں ان کی خدمت کا موقع مل رہا ہے، انہیں کسی بھی طرح کی سہولتوں سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ چارے، بھوسے اور پانی کی فراہمی کو مسلسل برقرار رکھا جائے۔ اس دوران وزیر کی جانب سے گائے کو چنا، گڑ، کیلا بھی کھلایا گیا اور مالا چڑھا کر پوجا بھی کی گئی۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ ہماری ثقافت میں گائے کو پہلی روٹی کھلانے کا رواج ہے۔ ہم سب کو بھی اپنے آباؤ اجداد سے وہی سنسکار ملے ہیں، گائے ہمیشہ ہمارے لیے قابل احترام رہے گی۔ ان کی حفاظت کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضلع زراعت پر مبنی ہے، یہاں کے کسانوں کو نصیحت کرتےہوٸےکہا کہ تمام کسان بھائی کھیت میں بچ جانے والی باقیات یا پرالی کو نہ جلاٸیں، بلکہ ان کو شیلٹرز میں عطیہ کریں۔
شری چودھری نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، رامسنہی گھاٹ پہنچ کر جائے وقوع کا جسمانی معائنہ کیا اور صحت مرکز میں مریضوں سے فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور صاف،صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔وزیر موصوف رامسنہی گھاٹ کے پولیس اسٹیشن کوتوالی پہنچے اور انہیں گارڈ آف دی سلامی لینے کے بعد تھانے پہنچ کر مختلف رجسٹر اور ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ تھانے آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ذریعہ مانگی گئی معلومات اور ان کے کیس کو جلد از جلد نمٹا دیں۔
جناب چودھری نے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے فتح گنج گرام پنچایت میں تعمیر کئے گئے امرت سروور کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔ اس دوران انہوں نے وہاں موجود دیہاتیوں سے بات کی اور انہیں فراہم کی جا رہی اسکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔ محترم وزیر کے امرت سروور کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا اور انہوں نے امرت سروور کی بہت تعریف کی۔ وزیر نے سکریٹریٹ، گرام پنچایت تورائی، ترقیاتی بلاک بنی کوڈر میں جن چوپال کا بھی اہتمام کیا۔ وزیر نے فریادیوں کی فریاد سنی اورافسروں کوہدایت دی کہ جلد سے ان کے مساٸل حل کٸے جاٸیں۔ اس دوران منتری جی کے ذریعہ گود بھراٸی اور ان پراشن بھی کیا گیا۔اور حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کو معیاری طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں اور اہل استفادہ کنندگان تک زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ تاکہ مستحقین کو صحیح معلومات مل سکیں۔
اس دوران ایم پی اپیندر سنگھ راوت، ایم ایل سی انگد کمار سنگھ، بی جے پی کے ضلع صدر ششانک کشمیش، ایم ایل اے دنیش راوت، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر ایکتا سنگھ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر، پروجیکٹ ڈائرکٹر، سب کلکٹر رامسنہی گھاٹ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر معززین موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے