بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بی جے پی حکومت ملک کو برباد کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت ملک کو پیچھے لے جا رہی ہے۔ لوگ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار سے باہر ہو جائے گی۔
مندرجہ بالا خیالات کا اظہار ایم ایل اے گورو کمار راوت نے آج شہر میں اپنی رہائش گاہ پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے چلائی جارہی رکنیت سازی مہم کے تحت علاقے کے لوگوں کو پارٹی کی فعال رکنیت دینے کے بعد کیا۔
شری گورو راوت نے مزید کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی بڑی ذمہ داری ہے۔ سماج وادی پارٹی عوام کے درمیان جائے گی اور بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو بتائے گی۔ ریاست کے عوام اب ان کی اصل حقیقت جان چکے ہیں اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو ووٹ دے کر اپنا بدلہ لیں گے۔ آپ سبھی اپنے اپنے علاقوں میں جائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سماج وادی پارٹی سے جوڑیں۔ تب ہی سماج وادی پارٹی لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگی۔
اس موقع پر سترکھ کے چیئرمین ریحان کامل، شیام پرکاش ترویدی، پنکو سینی، ابھیلاش یادو، رضوان سنجے، سورج پال، اکھلیش یادو، اودھ رام، وریندر کمار ورما، منیش کمار یادو، شاہد، سریندر ورما، مکیش یادو، اخلاق انصاری وغیرہ موجود تھے۔ لوگوں نے پارٹی کی فعال رکنیت لی۔