سدھارتھ نگر

افسوس ناک خبر: مولانا محمد علی کا انتقال

موت اسکی ہے جس پر زمانہ کرے افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کےلئے

ابھی ابھی یہ خبر ملی جبکہ میں رحمانیہ مسجد ایل بی ایس مارگ کرلا ممبئی میں نماز عصر کے بعد حضرت علامہ مولانا محمد سعید فیضی صاحب خطیبِ وامام رحمانیہ مسجد وحضرت حافظ قاری اصغر علی خان صاحب سے محو گفتگو تھا کہ یہ روح فرسا خبرسوشل میڈیا کے ذریعہ ملی کہ مولانا محمد علی صاحب قادری نونہواں پوسٹ پرسابلہری ضلع سدھارتھ نگر یوپی کا انتقال پر ملال ہوگیا ہے یقین نہیں ہورہا تھا فورا مولانا کلام الدین فیضی مڑلا سدھارتھ نگر کو فون لگایا انھوں نے فون ریسیو کیا اور کہا کہ ہاں انتقال ہوگیا ہے فورا کلمہ استرجاع زبان سے نکلا
انا للہ وانا الیہ راجعون

کچھ دن پہلے حضرت سے کافی وقت بات چیت ہوئی حضرت بڑی اچھی عادت واخلاق کے مالک تھے -بڑے ہی خوش اخلاق اور ملنسار تھے ہم نے ایک مشفق اور مہربان کو کھو دیا ہے مرضی مولیٰ بر ہمہ اولی

دعا ہے کہ
ﷲعزوجل آپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے و بزرگان دین کے طفیل حضرت کی بے حساب مغفرت فرمائے اور ان کے فرزندان وجملہ گھر والوں کو صبر جمیل واجد جزیل عطا فرمائے
آمین بجاہ سیدالمرسلین
سوگوار وشریک غم
عبداللہ عارف صدیقی بگولہوا شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی
نزیل حال ممبئی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے