کہ آج مؤرخہ 30 اگست 2022ء بروز منگل بعد نمازِ عشا یہ درد ناک اطلاع موصول ہوئی کہ استاذ الحفاظ و القراء حضرت حافظ و قاری الحاج عبد الغنی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی (ڈھکیاوی ۔مرادآباد)کا انتقال پر ملال ہو گیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ رجعون۔
حضرت سے کئی مرتبہ ملاقات اورمہمان نوازی کا شرف حاصل ہوا۔
یقیناًحضرت کی ذات بہت ساری خوبیوں کی حامل تھی۔حضرت صوم و صلوٰۃ کی پابندی کے ساتھ حسن و اخلاق کے پیکر اور اصاغر نواز۔ محب علماء اہل سنت تھے۔درجہ حفظ کے ماہر استاذتھے۔
الحمدللہ! ہزاروں حفاظ و قراء و علما کو تیار کرکے قوم و ملت کی خدمت کے لئے عطا کئے ہیں ۔
حضرت کا انتقال قوم و ملت کے لئے عظیم خسارہ ہے۔
نوٹ: حضرت کی تجہیز و تکفین 31 اگست 2022ء بروز بدھ صبح 08:00بجے ہوگی۔
لہذا جملہ علماء اکرام و عوام اہل سنت سے گزارش ہے کہ تجہیز و تکفین میں شرکت کریں۔
اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں حضرت کی بے حساب مغفرت و بخشش فرما کر جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔
محمد نفیس القادری امجدی
مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔یوپی۔الہند۔