زیدپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)تھانہ کوتوالی زید پور پولیس کو صحافی کے کیمرے پر اعتراض کیوں؟ حالانکہ یہ مانا جاتا ہے کہ پولیس صرف عوامی خدمت اور حفاظت کے لیے ہے، لیکن کوتوالی زید پور میں تعینات کچھ پولیس والے اس معاملے پر شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں۔ یہ سارا معاملہ کوتوالی زید پور کا ہے جہاں ہندی روزنامہ "دی سوارڈ آف انڈیا”کےضلع نامہ نگار امام الدین گٸے ہوٸے تھے۔تبھی ان کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا، جب صحافی امام الدین اپنے موبائل فون کے ذریعے خبروں کی اپ ڈیٹ دے رہے تھے، کہ تبھی زید پور کوتوالی میں تعینات پولیس اہلکار ان سے موبائل جیب میں رکھنے کو کہتے ہیں، جب صحافی اپنا تعارف کراتے ہیں تو پولیس والے اپنا پولیسانہ رویہ دکھانے لگتے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ اعتراض صحافی کے موبائل پر نہیں کیمرے پر ہے لیکن جب کوتوالی میں سب کچھ قانونی طور پرہو رہا ہے تو پھر صحافی کے کیمرے سے کیوں ڈرتے ہو؟ موبائل کو جیب میں رکھنے پر اتنا زور کیوں دیا جا رہا ہے؟ زید پور پولس کا یہ رویہ کئی ایسے سوالات کو جنم دے رہا ہے جو پولیس کی شبیہ کو داغدار کر رہا ہے۔اب کیا صحافیوں کو اپنا کام صرف پولیس کی اجازت سے کرنا ہوگا؟پولیس اہلکار خود تھانہ کوتوالی آفس میں ڈیوٹی پر بیٹھتے ہیں اور صحافیوں کو کام کرنے کے لیے ان سے اجازت لینی پڑتی ہے، اسے آپ کیا کہیں گے۔
متعلقہ مضامین
رام نگر ودھان سبھا کے ایم۔ایل۔اے۔ اور سابق وزیر فرید محفوظ قدوائی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا کیا دورہ
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)رام نگر علاقہ میں دو دن پہلے شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کی وجہ سے علاقائی ایم ایل اے فرید محفوظ نے ہیتما پور بندھے، سکت پور، اکونہ، پروت پور، گائی گھاٹ، بابوریہا پہنچے اور اسٹیمر پر بیٹھ کر سیلاب کا جائزہ لیا۔ قدوائی نے سیلاب کے حکام کو سیلاب متاثرین کی […]
مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم انوپ گنج کے وسیع صحن میں افطار پارٹی کا اہتمام
منعقدہ افطار پارٹی میں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔ سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم انوپگنج کے وسیع صحن میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے روزہ کشائی کی بحیثیت مہمانِ خصوصی اس روزہ کشائی کی مقدس تقریب میں سماجی خدمتگار اور سعادت […]
نہیں رہےشانتی نکیتن کی بنیاد اشوک سنگھ
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)ضلع کی سماجی شخصیت اور ضلع پنچایت کے سابق صدر بڑے بھائی اشوک کمار سنگھ جی کا کل رات اچانک انتقال ہوگیا۔ان کی عمر تقریباً 60 سال تھی۔اشوک سنگھ ریاست کی سیاست کے مضبوط رہنما سابق وزیر و سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ کے بڑے بھائی تھے۔یہ وقت اروند […]