گزشتہ 28/اگست2022 کی شب میں ،سیرت ایجوکیشنل چیریٹبل ٹرسٹ نوتنواں،مہراج گنج کے زیر اہتمام عرس مخدوم سمناں کے موقع پر راشٹریہ علماء کونسل نیپال کے مرکزی صدر حضرت مولانا سید غلام حسین مظہری کو ان کی بے لوث دینی وملی خدمات کے پیش نظر شال اوڑھا کر اور گُل پوشی کرکے اعزاز بخشا گیا ۔
ٹرسٹ کے صدر ماسٹر محمد شمیم اشرفی اور نائب صدر سید وہاج اشرفی صاحبان نے ان کے اعزاز کے موقع پر کہا کہ حضرت سید موصوف قوم وملت کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں رہتے ہیں اور انھوں نے نیپال کے علمائے کرام کو گورنمنٹی سطح پر ملازمت دلانے اور ان کی یوپی مدرسہ بورڈ کی مارکشیٹوں کو نیپال گورنمنٹ سے منظوری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔موصوف ہر ممکن سطح پر قوم وملت کی خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ساتھ دینا انتہائی ضروری ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو شخص کام کرتا ہے قوم کو اس کی قدر کرنی چاہئے اور ان کے کام میں تعاون کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے تاکہ ان کا حوصلہ بڑھے اور وہ اپنے اندر مزید کام کرنے کا مزید جذبہ پیدا کریں ۔۔
اس موقع پر درجنوں علمائے کرام اور عوام و خواص نے شرکت کی ۔