از،، علم الہدیٰ رضوی متعلم جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی انڈیا
پیر طریقت رہبر راہ شریعت استاذ العلما صاحب تصانیف کثیرہ شہزادہ حضور خطیب البراھین صوفی ملت حضور حبیب العلما حضرت علامہ مفتی حبیب الرحمٰن صاحب مصباحی سجادہ نشین خانقاہ نظامیہ رضویہ اگیا شریف سنت کبیر نگر یوپی کی آمد جب ہریا مروٹیا بازار سدھارتھ نگر اور اسکے اطراف ہوئی تو علماء و طلبا اور عوام کے اندر خوشی محسوس ہوئی کہ حضور حبیب العلما تشریف لارہے ہیں تو تمام افراد اپنی محبتوں کا نذرانہ لیکر حضور حبیب العلما کے بارگاہ میں پیش ہونے کی سعادتوں سے شرفیاب ہوئے،،
اور بڑی تعداد میں علماء کرام اور عوام اہلسنت نے حضور حبیب العلما کی زیارت سے مشرف ہوئے،اور ہریا، بلوکھ، اور اگل بغل گاؤں یعنی،،بنوہیاں، بسڈیلہ،آزاد نگر،پچمہونی،بتوریا،کنپورواں، میں بہت لوگ تھے جو مرید ہونے کے لیے خواہش مند تھے تو لوگوں نے مولانا بدرالدین مصباحی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ فاطمہ الزھراء سے فرمایا کہ ہم کس خانقاہ سے مرید ہوں،،تو مولانا بدرالدین مصباحی نے فرمایا آج کے دور میں پیروں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے اور جاہل عوام غور نہیں کرپاتی اور عوام میں ایسے ایسے لوگ ہیں جو ایسے پیروں سے مرید ہوجاتے ہیں جن کا ایندھن ہی قبیح ہے،،
الحمدللہ ہمیں فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے درمیان صوفی ملت فیض حافظ ملت حضور خطیب البراھین جیسی عظیم ذات کو عنایت فرمایا ہے،،جن کے شب و روز شریعت مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے گزرے ہیں،انکے جانے کے بعد انہوں نے ہمیں اپنا ایسا جانشین عطا فرمائے،،جن کے اوصاف میں اس مختصر سی تحریر میں پیش نہیں کرسکتا،، آپ الحمد للہ صاحب تصانیف کثیرہ ہیں،،بہترین عالم استاذ العلما پابند شرع پیر جیسی عظیم نعمتیں کے جامع ہیں،،، تو مولانا بدرالدین مصباحی صاحب نے فرمایا کہ ان سے بہتر میری نگاہوں میں کوئی نہیں ہے اسلیے میں حضور حبیب العلما کی بارگاہ میں عریضہ پیش کروں گا تاکہ وہ ہمیں خدمت کا موقع دیں،، اور آپ نے خدمت کا موقع عنایت فرمایا،،،اور کثیر تعداد میں لوگ مرید و زیارت سے مشرف ہوئے،،اور حضور حبیب العلما نے نماز و روزہ کی اہمیت و افادیت پہ روشنی ڈالی عصر سے مغرب تک آپ کا قیام بلوکھ میں رہا،،بلوکھ کے شان حضرت مولانا محفل رضا صاحب اور حضرت مولانا احمد حسین علیمی و حافظ افضل علی صاحبان نے بڑی خدمتیں کیں،،اور گاؤں کے تمام افراد حضور حبیب العلما سے بیعت ہوئے،،،اسکے بعد رضوی منزل مولانا بدرالدین مصباحی صاحب کے گھر تشریف لے گیے اسکے بعد علاقے کے علما نے شرکت کی،،کھانہ وغیرہ کھانے کے بعد محفل میں حضور حبیب العلما نے خطاب کیا،،،اسکے بعد دو چار گاؤں کے لوگ مرید ہوئے،،حضور کے دعا و سلام کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا،،،،
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے،،
حضور حبیب العلما کے فیوض وبرکات ساری و ساری رہے،،آمین ثم آمین،،،