بین الاقوامی

مسجد ابراہیمی کی بندش اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے: حماس

  • اسرائیل کی طرف سے یہ کاروائی تمام رسم و روراج عہد ناموں اور آسمانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔میڈیا سے گفتگو

غزہ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے کہا ہے کہ مسجد ابراہیمی کی بندش اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے۔ اپنے ایک بیان میں حماس نے صہیونی ریاست کی طرف مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی ننگی جارحیت قرار دیا اورکہا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کی بندش سے تاریخی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔حماس نے مسجد ابراہیمی کی بندش کومقدس مقامات میں مذہبی رسومات پر عمل کرنے میں ہمارے لوگوں کی آزادی کی ایک واضح خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل کی طرف سے یہ کارروائی تمام رسم و رواج ، عہد ناموں اور آسمانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حماس نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے اور القدس میں آبادکاری کی سازشوں کے تسلسل میں مسجد ابراہیمی کی بندش ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے