مہاراشٹرا

گستاخی پر مبنی ویڈیوز کو ہرگز شیئر نہ کیاجائے یہ بھی گناہ عظیم ہے۔ ائمہ کرام نماز جمعہ کے موقع پر مسلمانوں کو تلقین کریں: مفتی منظور ضیائی

ممبئی۔۲۴؍ اگست: (پریس ریلیز) عالمی شہریت یافتہ، اسلامی اسکالر، صوفی کارواں کے روح رواں، ادارہ علم وہنر فائونڈیشن کے چیئرمین جناب مفتی منظور ضیائی نے عام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ شان رسالت میں گستاخی سے متعلق ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریں، یہ حرکت بھی گستاخی کے زمرے میں آتی ہے۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی قطعی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر بھر کے ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ ’’گستاخی پر مبنی ویڈیوز‘‘ کے تعلق سے مسلمانوںمیں بیداری پیدا کریں اور ان کو اس بات کی تلقین کریں کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے کلی طور پر باز رہیں۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ شان رسالتﷺ میں گستاخی پر مسلمانوں کا برہم ہونا بالکل جائز ہے لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے جذبات واحساسات کا شرعی حدودوقیودمیں رہ کر مظاہرہ کریں اور ہرگز کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے گستاخوں کی حوصلہ افزائی ہو یافتنہ پروروں کو مسلمانوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شرپسندی کا موقع ملے۔ انہوں نے اخیر میں اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ مسلمانوں نے اب تک بے پناہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے جو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس طرح کی مذموم حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے