سیرت ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ نوتنواں بازار،مہراج گنج (یوپی) کے زیر اہتمام مورخہ 28/اگست بروز اتوار بعد نماز مغرب "غریب نواز مسجد” جی،این مارکیٹ نوتنواں،مہراج گنج میں عرس غوث العالم حضور مخدوم سمناں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور محفل ایصال ثواب برائے شہیدِ راہِ علم دین حضرت مفتی محمد نظام الدین نوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ پروگرام کی سرپرستی عالی جناب الحاج سید افتخار حسین صاحب قبلہ بانی "غریب نواز مسجد اینڈ جی،این مارکیٹ کریں گے ۔
اس اہم موقع پر ماسٹر محمد شمیم اشرفی صدر سیرت ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ نوتنواں بازار،مہراج گنج (یوپی) اور سید وہاج صاحب (نائب صدر) نے عوام و خواص سے گزارش کی ہے کہ اپنے احباب کے ساتھ شریک ہوکر مخدومی فیضان سے مالا مال ہوں نیز ضلع مہراج گنج کے جید عالم دین،شہید راہ علم دین حضرت مفتی محمد نظام الدین نوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (سابق استاذ فیض الرسول براؤں شریف) کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کریں اور ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں ۔
ماسٹر موصوف نے بتایا کہ مغرب کی نماز "غریب نواز مسجد”میں ادا کی جائے گی،بعدہ جی’ این مارکیٹ میں مذکورہ پروگرام کا انعقاد ہوگا اور بعد اختتام پروگرام مخدومی لنگر کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔
رپورٹ
غیاث الدین احمد عارف مصباحی
ایڈیٹر : سیرت ایجوکیشنل میری چیرٹیبل ٹرسٹ،نوتنوا بازار،مہراج گنج (یوپی)


