علی گڑھ

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی جانکاری از حد ضروری ہے: ڈاکٹر شبیر حسن

(علی گڑھ،22 اگست ،ضیاءالرحمن امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں پروفیسر جمشید صدیقی آئی ٹی سینٹر علی گڑھ کی جانب سے طلباء کرام کے درمیان بعد نماز ظہر تا مغرب کمپیوٹر سائنس، عام معلومات، اسلامی معلومات عامہ، اور اردو ادب مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں 25 طلباء شامل ہوئے.
مقابلے میں کمپیوٹر سائنس سے 20 سوالات، معلومات عامہ(GK) سے 20 سوالات، اسلامی معلومات عامہ سے 10 سوالات اور اُردو ادب سے 10 سوالات مختص کیے گئے تھے.
ڈاکٹر شبیر حسن اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس آف ڈسٹینس ایجوکیشن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے طلباء سے کمپیوٹر سائنس اور معلومات عامہ (GK) سے 20، 20 سوالات کیے اور مولانا ضیاء الرحمن امجدی استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ نے اسلامی معلومات عامہ اور اردو ادب سے 10،10 سوالات کیے، الحمدللہ طلباء پوری تیاری کے ساتھ مقابلے میں شامل ہوئے تھے جس کی وجہ سے کافی تشفی بخش جواب ملا .
مولانا غلام مرسلین اشرفی صاحب اس مقابلے میں جج کے حیثیت سے موجود تھے، انہوں نے اپنا فریضہ بہت ہی ایمانداری کے ساتھ نبھایا.
آخر میں ڈاکٹر شبیر حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی جانکاری از حد ضروری ہے کیونکہ آج کے دور میں کمپیوٹر کی جانکاری کے بغیر طلبا چاہئے جتنی بھی علمی صلاحیت پیدا کرلیں ان کی قابلیت پھر بھی ادھوری مانی جائیگی.
مولانا ساغر جمیل نے بتایا کہ پہلا انعام محمد انس، دوسرا انعام محمد بلال اور تیسرا انعام محمد تعظیم نے حاصل کیا. اور اچھی کارکردگی کرنے پر محمد کیف، محمد مونس، محمد رضوان، محمد ارشان، محمد نفیس، محمد سالم، محمد فیضان، محمد آصف، نبی عالم، محمد ثاقب کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. مزید انہوں نے کہا کہ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں گاہ بگاہ اس طرح کے مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں.
مولانا غلام مرسلین اشرفی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے دعائیں کی.
مولانا ضیاء الرحمن امجدی نے ڈاکٹر شبیر حسن صاحب اور مقابلہ میں شریک ہونے والے تمام طلباء کرام کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مولانا سید اوصاف علی مجددی ،مولانا ساغر جمیل، جناب عرفان عالم اور مدرسہ طلباء موجود تھے.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے