مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ} انصاری) ہر ہفتہ کی طرح اس ہفتہ کو بھی رام نگر کے ایم ایل اے فرید محفوظ قدوائی نے اپنی آبائی رہائش گاہ گاؤں مسولی میں موجود رہ کر فریادیوں کے مسائل سنے۔علاقہ کے لوگوں نے زمین، تھانے سے متعلق مسائل کو رکھا اور بیماری کے علاج کے لیے مدد کی مانگ ایم ایل اے رام نگر کے سامنے رکھی۔ایم ایل اے فرید محفوظ قدوائی نے فریادیوں کے طرف سے اٹھائے گئے مسائل کے سلسلے میں فوری طور پر متعلقہ افسران سے فون پر بات کی اور ان لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔بیماروں کے علاج کے لیے مناسب رقم دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔اس کے علاوہ رام نگرعلاقے میں تیندوے کے دیکھے جانے کی خبر سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، قدوائی نے ڈی ایف او بارہ بنکی سے فون پر بات کی اور فوری مناسب کارروائی کی ہدایت دی۔اس موقع پر فیضان قدوائی،اکھلیش یادو، ذوہیب قدوائی،محمد جان،اسماعیل شاہ کے علاوہ کئی علاقائی لوگ بھی موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
شری رام سیوا سمیتی کے کارکنوں کا دھرنا مظاہرہ
رام سنہی گھاٹ،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)پیشگی معلومات کے مطابق 23 ستمبر 2022 کو شری رام سیوا سمیتی ٹیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تحصیل کیمپس رام سنہی گھاٹ پر مختلف مسائل کو لے کر دھرنا مظاہرہ شروع کیا تو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسربنی کوڈر کو ایک خط بھیجا ۔ جس میں ہدایت […]
معروف شاعر ذکیؔ طارق صاحب کی والدہ کی رحلت کے موقع پر "بزم ایوانِ غزل” کی طرف سے پیش کی گئی تعزیت
بزم "ایوان غزل” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ کا انعقاد! سعادت گنج،بارہ بنکی (پریس ریلیز) بزم ایوان غزل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں طارق انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ارشاد انصاری صاحب نے شرکت فرمائی نظامت کے فرائض نوجوان […]
ڈی۔سی۔ایم۔ سے ٹکراٸی روڈویز بس، بس کے اڑے پرخچے۔ ایک درجن مسافر زخمی
رام نگر،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)رام نگر تھانہ علاقے کے باندا روڈ پر گاؤں دلسرائے کے قریب رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں، ایک تیز رفتار روڈ ویز بس بس کو اوورٹیک کرتے ہوئے ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی۔جس میں بس میں سوار ایک درجن مسافر زخمی ہو گئے۔ چار شدید زخمیوں کو علاج کے […]

