جموں و کشمیر

شاہ ہمدان رحمۃ اللہ علیہ ٹرسٹ پانپور کشمیر میں شاندار علمی و تاریخی کانفرنس کا انعقاد

  • مشہور ومعروف مبلغ واسلامی سکالر اہل قلم جناب نذیر احمد صاحب میر پانپور ی مرحوم و مغفور کی تصنیف وتالیف ضخیم ترین جامع تاریخ پانپور ۔۔۔۔تاریخی دستاویز کی رسم رونمائی

آج 21ماہ محرم الحرام 1443ھجری۔۔۔سنیچر وار۔۔۔مطابق 20..اگست 2022ع۔ کو پانپور کشمیر میں ایک علمی و فکری و تاریخی کانفرنس کا انعقاد زیر اہتمام شاہ ہمدان ٹرسٹ پانپور ہوا ۔جس میں بے شمار اہل علم و فضل کے علاوہ اراکین ٹرسٹ ۔زیر تعلیم طلاب کرام اساتذہ عظام ذی عزت شخصیات پانپور ۔۔ریاست کے کر دہ عالم دین علامہ شوکت حسین کینگ صاحب ۔۔علمی جانشین حضرت علامہ سید محمد قاسم شاہ صاحب بخاری رحمۃ اللّٰہ علیہ مہمان خصوصی تھے کانفرنس میں جامع تاریخ پانپور تصنیف و تالیف جناب مولانا محمد نذیر احمد صاحب میر پانپوری مرحوم کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔۔۔اس موقعہ پر کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ وابستہ جناب پروفیسر ڈاکٹر خاکی جناب ڈاکٹر شاد رمضان صاحب اور علامہ کینگ صاحب نے تین بسیط علمی و تاریخی لیکچر دیے۔صدارت ڈاکٹر خاکی نے کی سٹیج پر جناب الحاج جلال الدین صاحب صدر ٹرسٹ۔۔۔میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد صاحب ہمدانی جناب سید حمید اللہ صاحب قبلہ حقانی جناب سید حمید اللہ اندرابی جانشین حضرت علامہ سید محمد اشرف صاحب اندرابی رحمۃ اللہ علیہ ۔نذیر صاحب مرحوم کے والد ماجد ۔۔حضرت علامہ پر وفیسر عبد الحمید نعیمی براجمان تھے ۔جنا ب مختار صاحب جناب محمد سبحان صاحب صو فی گریٹ سکالرز ڈاکٹر تو صیف وانی سید عبد الماجد صاحب کے ساتھ ساتھ بےشمار لوگوں نے شرکت کی ۔۔۔۔ہال کے بدلے دارالعلوم کے وسیع وعریض صحن بھی نامکتفی ہوا۔۔۔انتظام دیدنی تھا ۔۔۔نمایان شخصیت مرتب کتاب قدیم وجدید کے سنگھم سرکردہ اہل قلم فاضل عصر جناب ڈاکٹر تنویر حیات مدیر ماہنامہ المصباح آفشیل آرگن دارالعلوم شاہ ہمدان ٹرسٹ نے اپنے جستہ جستہ خطاب میں گہرے علمی نقوش ثبت کر کے خراج وصول کیا ۔۔ذالک فضل اللہ یوتیہ من یشاء ۔۔۔۔۔تقریب مولانا ہمدانی کے اختتامی خطاب پر اختتام پذیر ہوئی ۔اور اڑھائی بجے دن یہ خالص علمی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ ۔۔۔۔‌غلام رسول شولا ۔۔بربرشاہ سرینگر

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے