مصباحی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تحریک پیغام انسانیت کی جانب جامعہ عربیہ اہل سنت انوار طیبہ (بدل باغ پوسٹ لہرا بازار ضلع مہراج گنج کے طلبہ وطالبات کے درمیان ڈریس تقسیم کیا گیا میں تہ دل سے ممنون ومشکور ہوں مخیر قوم وملت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ نیاز احمد صاحب قبلہ دامظلہ العالی کا جنھوں نے قوم وملت کے درد کو سمجھا اور ہمیشہ آپ اپنے دلوں میں قوم وملت کا درد رکھتے ہیں ماشاءاللہ حضرت علامہ مولانا محمد مشتاق نظامی ومفکر قوم وملت حضرت علامہ مولانا نظام احمد قادری مصباحی بانی تحریک پیغام انسانیت کے ہاتھوں سے ڈریس تقسیم کیا گیا اس موقع پر ادارے کے ذمے دار عالی جناب لعل محمد خزانچی مدرسہ ہذا وحافظ محمد احمد صاحب و محمد حسین سکریٹری اور گاؤں کے قربوں وجوار کے لوگ شامل رہے عالی جناب سراج احمد نائب صدر مدرسہ ہذا وصدر اعلی نثار احمد صاحب صدر اعلی وغیرہ شامل رہے آخر میں مولانا مشتاق احمد نظامی کی دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا۔



