بین الاقوامی

چیف اکرام الدین کو ہندوستان ایشیا پیس پرائز ایوارڈ سے نوازا گیا

  • موصوف کو اس سے پہلے بھی کئی بیرونی ممالک کے ایوارڈز اور اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ہے۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ہندوستان ایشیا پیس پرائز ایوارڈ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیشنل پیس کور ایسوسی ایشن کی جانب سے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام کو ایشیا پیس پرائز ایوارڈ سے نوازا گیا یاد رہے کہ چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت اور بیرونی ممالک میں اوورسیز لوگوں کی خدمات اور اووسیز لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے اور انکے مسائل کو حکام بالا تک رسائی میں اہم کردار پر کئی بیرونی ممالک کے ایوارڈز اور اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ہے۔جو پاکستان کیلئے باعث فخر ہے یاد رہے کہ چیف اکرام الدین کا شمار یورپ کے 30 قابل ترین صحافیوں کی لسٹ میں بھی شامل ہے جنہوں نے امریکہ سے بھی بہترین صحافی قرار دیا گیا ہے انکی ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا انٹرنیشنل پیس کور ایسوسی ایشن ممبران کو انسانی حقوق کیلئے بے لوث خدمات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ممبران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے