بین الاقوامی

فرانس: کورسیکا جزیرے میں تیز آندھی سے6 افراد ہلاک

  • جزیرے کے مغربی ساحل پر پھنسی ہوئی یا ڈوبنے والی کشتیوں کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پیرس(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرانس  کے  جزیرے کورسیکا  میں  شدید طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی۔میڈیا کے مطابق  فرانس کے محکمہ موسمیا ت کی جانب سے  طوفان اور سیلاب کے لیے اورنج  الرٹ  جاری کردہ جزیرے  میں  224کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے  آنے والی آندھی   کے ساتھ موسلا دھار بارش  بھی ہوئی۔ساگون اور بالاگنے  علاقوں کی کیمپ سائٹ  اور  ساحلِ سمندر پر  آندھی سے گرنے والے  درختوں تلے آنے والے  6افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے ۔جزیرے کے مغربی ساحل پر پھنسی ہوئی یا ڈوبنے والی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،جزیرے کے سب سے بڑے شہر ’’اجا سیسائو‘‘کے ہوائی اڈے پر تیز آندھی کی  وجہ سے کچھ مدت  کے لیے پروازیں معطل کر دی گئیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے