بارہ بنکی

بارہ بنکی: بزمِ عزیز کے زیراہتمام بزم کے شعری نشست(مسالمہ) منعقد

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) بزمِ عزیز کے زیراہتمام بزم کے صدر الحاج نصیر انصاری کی قیام گاہ واقع نبی گنج میں شعری نشست (مسالمہ) منعقد ہوئی۔ نشست کے صدر محمد اصغر عثمانی عرف محمد میاں تھے۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر ایس ایم حیدر اور محمد عاصم شریک ہوئے۔ مہمان زی وقار کی حیثیت سے طارق جیلانی اور عرفان قریشی موجود رہے۔ سلام کا مصرع” سچ ہے روز عاشورہ کم نہ تھا قیامت سے” پر کہے گئے لوگوں نے اشعار پیش کئے۔
پسند کیے جانے والے اشعار نظر قارئین ہیں۔
خالی جن کے دل ہوںگے شاہ کی محبت سے
دور رکھے جائیں گے روز حشر جنت سے حاجی نصیر انصاری
کربلا میں آۓ تھے جو بڑی شجاعت سے
منحرف ہوۓ وہ سب کلمعے شہادت سے
عرفان بارہ بنکوی (لکھنؤ)
سب تمہیں عطا ہوگا پنجتن کی نسبت سے
مانگ کر کے دیکھو تو عاجزی سے منت سے صغیر نوری
یہ پیامِ شبیری یاد رکھنا اے لوگو،
موت اچھی ہوتی ہے فاسقوں کی بیعت سے عزیم مشائقی
شاہ کے مقابل تھی سب انہی کی اولادیں
کل جنہیں شکایت تھی پرچمِ رسالت سے ھزیل احمد ھزیل
تیرے در پہ میں پہنچا اے حسین قسمت سے
پھر بلا لو اے مولا مجھ کو کوئی حکمت سے سرور رضوی
نعمتیں بھی پاؤ گے جا ملو گے جنت سے
دل اگر ہے وابستہ شاہ دیں کی الفت سے
ڈاکٹر ریحان علوی
ذہن و دل معطر ہیں آپ کی محبت سے
زندگی مہکتی ہے آپ کی عقیدت سے
اسلم سیدن پوری
عظمت در زہرہ جبرئیل سے پوچھو
جن کے در پہ آتی ہے موت بھی اجازت سے باقر نقوی
بغضِ آل پیغمبر جو بھی دل میں رکھےگا
رکھا جائے گا محروم آپکی شفاعت سے
دانش رام پوری
گلستانِ زہرا کے پھول دفن ہیں تجھ میں
کربلا ترا رتبہ کم نہیں ہے جنت سے
بشر مسولوی
جذبۂ علی اصغر نے بتا دیا سب کو
حق نہ سرنگوں ہوگا دشمنوں کی کثرت سے نصرت مصباحی
تذکرہ نواسوں کا کیجیے محبت سے
ذکرِ سبط پیغمبر کم نہیں عبادت سے
اثر سیدن پوری
درد جن کے دل میں ہے کربلا کی نسبت سے
فیض یاب ہوں گے وہ مصطفےٰ کی رحمت سے،، سرور کنتوری
شمس ان کی عظمت کیا کر سکے بیاں کوئی
لائیں پیرہن جنکا جبریل جنت سے
شمس ذکریاوی
ثمرے بےحیا تیرا اس گلے پہ خنجر ہے
جس کو چوما کرتے تھے مصطفےٰ محبت سے حیدر مسولوی
اہلِ شام نیزے پر لے کے جب چلے تھے سر
ہو رہے تھے سب حیراں شاہ کی تلاوت سے،، عارف شہاب پوری
جاں نثار کرتے ہی شاہ دیں کے قدموں پر
تار جڑ گئے اظہر حر کے باغ جنت سے
اظہر ذکریاوی
نشست میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔ نشست کے اختتام پر بزم کے جنرل سکریٹری ھزیل احمد ھزیل نے سبھی شعراء اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور اعلان کیا کہ آئندہ نشست ستمبر ماہ کے دوسرے اتوار کو "معبود تو میں بندہ ترا اے مرے خدا "مصرع طرح پر ہوگی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے