سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فیضان العلوم انٹر کالج(ایف۔یو) انوپ گنج میں 75ویں یومِ جشن آزادی "آزادی کا امرت مہوتسو” کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گٸی۔اس موقع پر کالج کے منیجر سیٹھ حاجی محمد عرفان انصاری صاحب نے کہا کہ ہمیں ملک کے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیۓکہ انہوں نے اس ملک کو آزاد کرانے کیلۓ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ہم ان کے آگے سر جھکاتے ہوئے ملک کے اتحاد،سالمیت،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھاٸی چارے کو برقرار رکھنے کا عزم کریں۔ یہ اس ملک کی آزادی میں شامل ہمارے اسلاف کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ہمیں مہاتما گاندھی،پنڈت جواہر لعل نہرو،مولانا ابوالکلام آزاد،سردار بھگت سنگھ جیسے سچے محب وطن لوگوں کے دکھاۓ ہوۓ راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشاٸی کے پروگرام میں حکومت کی طرف سے دی گٸی ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوۓ سماجی دوری پر عمل کرتے ہوۓ پروگرام کو مکمل کیا گیا۔75ویں یومِ آزادی کے مبارک موقع پر پرچم کشاٸی میں سیٹھ حاجی محمد عرفان انصاری صاحب کے ساتھ مولانا غفران قاسمی صاحب،مولانا عمرممتازصاحب،سیٹھ ارشاد انصاری صاحب،رسول احمد صاحب، کلام اسپوٹر صاحب، حاجی زبیر صاحب، حافظ جمال صاحب، حاجی جنید صاحب، حاجی جمال صاحب،محمد صابر صاحب سابق(پردھان) انوپ گنج ،حذیفہ محفوظ صاحب،فیضان صاحب ،حارث شوکت صاحب نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں کالج کے منیجر سیٹھ حاجی محمدعرفان انصاری صاحب نےکالج کے بورڈ کے امتحان 2022 کے امتحانی نتائج سے بہت خوش ہوۓ اور انہوں نے بچوں کو مزید امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ساتھ کالج کے پرنسپل شارق علی صاحب وپردیپ کمارنے بچوں کو بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ مضامین
168واں "جشن ارونیما سکسینہ": تین روزہ انٹر نیشنل آن لائن طرحی مشاعرہ کا انعقاد
سعادت گنج/بارہ بنکی: ہماری آواز(ذکی طارق بارہ بنکوی) 5 فروریشعر و ادب کی معیاری اور اعلٰی قدروں کی ترجمان انٹر نیشنل آن لائن ادبی تنظیم "ایوانِ غزل” کا 168واں انٹر نیشنل آن لائن تین روزہ طرحی مشاعرہ کا انعقادہوا۔مشاعرہ سرپرست : نازش شعر و ادب انٹر نیشنل شاعر محترم ذکی طارق صاحب بارہ بنکویمشاعرہ صدر […]
بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر سماجی انقلاب کے عظیم ہیرو تھے: پی۔ایل۔پونیا
سماج اور ملک ڈاکٹر امبیڈکر کے انقلاب افکار اور عہد کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) آئین ساز بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر سماجی انقلاب کے عظیم ہیرو تھے۔آپ کی زندگی جدوجہد کی ایک مہاکاوی ہے، بابا صاحب کی پوری زندگی عدم مساوات، ذات پات کی تفریق، اچھوت، ناانصافی، استحصال، جبر، […]
ماسٹر انتظار احمد کے رٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد
ماسٹر انتظار احمد کے رٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

