اترولہ/بلرام پور
مادر وطن ہندوستان کی 75/ویں یوم جشن آزادی کی مناسبت سے ملک عزیز میں چل رہے”آزادی کی امرت مہوتسو”کے موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی قیادت میں چل رہی”ہرگھرترنگا”مہم کے تحت مدرسہ اھلسنت حشمت العلوم گائیڈ یہہ اترولہ ضلع بلرامپور کے صدر المدرسین حضرت مولانا اسراراحمد فیضی صاحب قبلہ کی صدارت اور ماسٹر عبدالرزاق کی قیادت میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں مدرسہ کے تمام اساتذہ و منتظمین اور طلباء وطالبات نیز مقامی حضرات نے شرکت کر کے اپنے ملک کے ترنگے کے تئیں اپنی بےپناہ محبتوں کاثبوت پیش کیا.جذبۂ محبت کو اجاگر کرنے کے لئے پرجوش نعرے لگائے گئے۔اور ترنگا ریلی کے تمام شرکاء نے بلا تفریق مذہب وملت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہماگیرکوشش کرنےکا عہد کیا اور سب نے ملک میں امن و شانتی و ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔