آج بروز پیر مؤرخہ 15 اگست 2022 ء کو جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی تھانہ ڈلاری مرادآباد یو پی الہند میں بموقع 75/ویں یوم آزادی پرچم کشائی کی رسم بدست حضرت علامہ مولانا محمد عظمت رضا نعیمی صاحب قبلہ مہتمم جامعہ ہذا اداکی گئی بعدہ طلباے جامعہ ھذا نے حب الوطنی کے نغمے گنگنائے پھر حضرت علامہ مولانا محمد نفیس القادری امجدی صاحب قبلہ
اور حضرت علامہ مولانا محمد عظمت رضا نعیمی صاحب نے خاک ہند کی خاطراپنی قربانی دینے والوں اور وطن عزیز ہندوستان کا جامع ومانع تعارف پیش کیا اور بتایا کہ ہندوستان کے لاڈلے سپوتوں نے پندرہ (15)اگست 1947ء کو انگریزوں کےظلم واستبداد وغلامی سے تمام ہندوستانیوں کو سفینئہ نوح بن کر نجات دلائی , نیز آزادی ہند کا نعرہ دینے والوں میں پیش پیش جماعت اہلسنت کے علمائے حق مثلا حضرت علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ, علامہ سید کفایت اللہ کافی مرادآبادی علیہ الرحمہ, مولانا وہاج الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ حضرت علامہ حافظ عنایت احمدکاکوری مصنف تواریخ حبیب الہ علیہ الرحمہ,ودیگر علماء اہلِ سنت رہے جنھوں نے اولا فتوئے جھاد دیا اورتمام ہندوستانیوں کو ایک جھنڈے تلے لاکھڑا کیا اور پھر انتہائی بے باکی وجرأت مندی کے ساتھ میدان عمل میں اتر آئے انکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں لوگوں نے اس کے لیے اپنی جانیں قربان کی, الغرض ان حضرات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے گئے,اس پروگرام میں اسماء شرکاء
حضرت مولانا کلیم فیضی صاحب،
حضرت مولانا محمد عارف نعیمی۔
حضرت قاری محمد غفران رضا
حضرت حافظ و قاری محمد افشان رضا صاحب
ماسٹر محمد فرید صاحب ،
ماسٹر محبوب صاحب ،
اور طلباء و طالبات نےشرکت کی اور کچھ اس طرح پیغام دیا۔
نفرت مٹا کے گھر گھر پیغام دو امن کا۔
ھندو ہو یا کہ مسلم رکھے چلن ملن کا۔
برباد ہو نہ کوئ اب پھول اس چمن کا۔
گنگنائیں سبھی ملکرترانہ یہ ہندکا۔
سارے جھاں سے اچھا ھندوستاں ہمارا۔
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا۔۔۔۔
محمد نفیس القادری امجدی خادم التدریس جامعہ قادریہ مدینۃالعلوم گلڑیا معافی،تھانہ ڈلاری، ضلع مرادآباد، یو پی، الہند۔