سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)قصبہ رامپور،بھوانی پور کی گرام پردھان غزالہ خاتون کی سرپرستی میں ان کے گھر سے ترنگا یاتراکا آغاز ہوا۔ پردھان نماٸندہ نیاز احمد کی قیادت میں زور و شور سے ترنگا یاترا نکالی گٸی۔جس میں گرام پنچایت کےسبھی ممبران و گاٶں کے معزز حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔نیاز احمد نے کہاکہ چونکہ اس مرتبہ ہم لوگ اپنی آزادی کا 75ویں یوم آزادی جشن منانے جارہے ہیں۔اس لۓ سبھی حضرات سے اپیل کی جارہی ہے کہ ہم سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں پر ترنگا پھہرا کر آزادی کے امرت مہوتسو کو کامیاب بناٸیں۔اس موقع پرگرام پردھان غزالہ خاتون،مولوی محمد جمیل،حاجی محمد حیات،محمد راشد،رام تیرتھ،ویریندر،منوج سونی کے علاوہ اور بہت سے حضرات موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
بھارت ایک خود کفیل ملک بن گیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے افتتاح پر نائب وزیر اعلیٰ کا خطاب
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہندوستان ایک خودکفیل ملک بن گیا ہے اور ہندوستان کو یہ طاقت ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کی فکر کی بنا پر ملی ہے جب ملک کی اقتصادی طاقت بڑھے گی تو ملک خود بخود خودکفیل بن جاۓ گا۔ وہ آج شام سفید آباد میں […]
عدیل منصوری این۔سی۔ای۔آر۔ٹی۔ نئی دہلی میں اساتذہ شعراء کے ذریعے ہونے والے مشاعرہ ورکشاپ میں کریں گے شرکت
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے ملکی زبان اور ریاست کی زبان کو ترقی دینے کی بات کہی گیی ہے ۔ آئین ہند کے351شیڈیل کے ذریعے ہندی کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں رہنے کو کہا ہے ۔ سی آئی ای ٹی ۔ان سی ای آر ٹی نی اسی ضمن میں […]
بی جے پی کی وجہ سے سماجی ہم آہنگی خطرے میں:گورو راوت
زیدپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)بی جے پی کی وجہ سے سماجی ہم آہنگی خطرے میں ہے۔ بی جے پی قیادت کو نہ تو اتر پردیش کی ترقی سے کوئی سروکار ہے اور نہ ہی ریاست کے لوگوں کو خوف سے پاک ماحول فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار ایم ایل اے گورو کمار راوت نے […]


