- افواج پاکستان اور انٹیلیجنس ادارے کالعدم تحریک طالبان کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ گزشتہ روز سوات میں کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے پولیس افسر اور فوج کے 2 افسران کی اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان نے ایک بار پھر خیبر پختون خواہ کے وادی سوات میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جو قابل افسوس و قابل مذمت ہے۔ پولیس افسر اور فوج کے دو افسران پر تشدد آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان اپنا قبلہ درست کرے اور ملک میں انتشار پیھلانے سے گریز کرے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا.کہ پوری قوم افواج پاکستان، پولیس، انٹیلیجنس اور دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے۔ افواج پاکستان نے ملکی دفاع اور عوامی تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان، اور انٹیلیجنس اداروں سے مطالبہ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔ تا کہ کل کو کسی اور افسران کے ساتھ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ ائے۔