بارہ بنکی (ابو شحمہ انصاری) ودھان سبھا دریا آبادمیں سماج وادی پارٹی کے لیڈر، سابق کابینہ وزیر اور ریاست کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ نے ایس پی کارکنوں کو سماج وادی پارٹی کی رکنیت کی تجدید کروائی۔
نگر پنچایت دریا آباد کے سابق چیئرمین سید انور عظیم کے دفتر پہنچنے کے بعد سابق وزیر نے سینکڑوں کارکنان کو رکنیت حاصل کراٸی،سابق کابینہ وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ ایس پی کے راسٹریہ صدر ہم سب کے رہنما اکھلیش یادو کی ہدایت پر سماج وادی پارٹی کی رکنیت سازی مہم جنگی بنیادوں پر جاری ہے، یہ رکنیت سازی مہم 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں میل کا پتھرثابت ہوگا۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے زیادہ سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ لوک سبھا جیت کرجاٸیں گے۔
اس موقع پر موجودلوگوں میں سابق ایم ایل اے رام گوپال راوت، نسیم کیرتی، حشمت علی گڈو، جمشیر خان، وسیم صدیقی، شبھم پٹیل، جئے سنگھ یادو، محمد احمد، ہلال قدوائی وغیرہ شامل تھے۔