علی گڑھ

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں دس روزہ ذکر شہداے کربلا کی آٹھویں محفل منعقد

( علی گڑھ 08/ اگست )کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے دس روزہ ذکر شہداء کربلا مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں حضور سید محمد امان میاں قادری کی صدارت میں انعقاد کیا گیا جس کی آج آٹھویں محفل منعقد ہوئی . محفل کا آغاز مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ مولانا غلام مرسلین اشرفی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. اس کے بعد نعت ومنقبت  مولانا سید اوصاف علی مجددی، محمد انس رضا نے پیش کی.

مولانا شمشاد اجمل برکاتی (خطیب وامام مسجد گلستانِ رضا) نے امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن رضی اللہ عنہ کی تربیت نبی، ولی، سیدہ کی آغوش مبارک میں ہوئی، آپ کی پوری زندگی زہدو ورع، تقوی و طہارت کا حسین گلدستہ ہے، فیاضی وسخاوت میں بھی امتیازی شان رکھتے تھے، کسی سائل کو کسی حال میں اپنے گھر سے خالی ہاتھ واپس نہیں کرتے تھے.
 
ناظم محفل ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ مسلمانوں کو ڈھول، باجے، لہو لعب، اور خرافات سے دور رہ کر اپنے اپنے گھروں میں تلاوت قرآن پاک اور ذکر واذکار، فاتحہ کا اہتمام کرنا چاہیے.
مولانا ساغر جمیل مرکزی نے بتایا کہ مدرسہ اصلاح معاشرہ میں ایک محرم الحرام سے محفل منعقد کی جارہی ہے جس میں مندرجہ ذیل عناوین کا انتخاب کیا گیا ہے توحید باری تعالیٰ، سیرتِ رسول اکرم، فضائل خلفاء راشدین،فیضان اہل بیت اطہار، واقعہ کربلا، پیغام کربلا وغیرہ. 
آخیر میں مدرسہ اصلاح معاشرہ کے طلباء کرام نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں سلام ” حسین تم کو زمانہ سلام کرتا ہے ” پیش کیا. 
اس موقع پر مدرسہ کے طلباء کرام موجود تھے. 

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے