زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی 56ویں سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس ہے۔