بین الاقوامی

نیویارک: ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی ماردی

دوسری جانب سے پولیس نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی مارنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیو یارک(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا میں ایک نوجوان نے   والدہ کو  ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی مار دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں  والدہ کو  ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے پہلے انتظامیہ سے جھگڑا کیا اور پھر ملازم کو گردن میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔چند روز قبل  ایک خاتون کسٹمر کی جانب سے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ اسے ٹھنڈے فرنچ فرائز دیے گئے ہیں،رپورٹس کے مطابق جس دوران خاتون ریسٹورنٹ انتظامیہ سے بحث میں مصروف تھیں اسی دوران وہ موبائل پر بیٹے کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں تھیں،خاتون کی جانب سے بحث ختم ہوئی تو تھوڑی دیر بعد ان کا 20سالہ بیٹا ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور ملازم کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بات اس حد تک پہنچ گئی کہ نوجوان نے 23سالہ ملازم میتھیو ویب کو گردن میں گولی ماردی اور خود فرار ہوگیا.
گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے میتھیو کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب بھی اس کی حالت خطرے میں ہے.دوسری جانب سے پولیس نے   ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی مارنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے