بلوچستان کی خدمات کیلئے قربان ہونے والے قوم کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔سماجی و سیاسی کارکن
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کی سماجی و سیاسی کارکن کلثوم کاکڑ پانیزئی کا سیلاب زدگان کی مدد کے دوران شہد ہونے والے آرمی آفیسرز کی شہادت پر غم اور دکھ کا اظہار۔آرمی ہیلی کاپٹر جو صوبہ بلوچستان وندر کے قریب حادثے کا شکار ہوا، جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد اس وقت جام شہادت نوش کر گئے۔ان کے جانے کا دلی افسوس ہوا۔ آرمی آفیسرز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خدمات کے لئے قربان ہونے والے قوم کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔میں نے اتنے عرصے میں بلوچستان کا پہلا کور کمانڈر دیکھا جن سے سویلین کو اتنی عزت ملی۔ان کی موجودگی میں کوئٹہ کینٹ کو سویلین کے لیے کھول دیا گیا۔ شناختی کارڈ پر انٹری ہونے لگی۔ آرمی اور سویلین کا فرق کم ہونے لگا۔
ہم ان کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔ سماجی و سیاسی کارکن کلثوم کاکڑ پانیزئی نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ پاک شہدا کے درجات بلند کرے۔ ان کو جوار رحمت میں اعلی مقام حاصل ہو۔ ان کے خاندان والوں کو صبرو جمیل عطا فرمائیں۔ آمین!