مہاراشٹرا

کلیان: مولانا محمد ادریس رضوی رحلت فرما گئے

مقتدر عالم اہلسنّت سہ ماہی المختار کلیان کے مدیر، ادیب شہیر حضرت مولانا محمد ادریس رضوی صاحب خطیب و امام سنی جامع مسجد پتری کلیان وصال فرما گئے. انا للہ وانا الیہ رٰجعون

اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم

علامہ موصوف بہترین مصنف، منتظم اور محقق تھے- تقریباً ایک درجن کتابیں یادگار ہیں- متعدد مقالات رضویات پر بھی شائع ہوئے- آپ کی تحریریں عام فہم اور سلیس ہوا کرتی تھیں- مسلکِ اعلیٰ حضرت کے داعی تھے- متعدد مرتبہ احقر سے فون پر رابطہ رہا اور گفتگو کا موضوع فروغِ رضویات تھا- تاج الشریعہ سیمینار کلیان میں ملاقات بھی رہی بلکہ سیمینار میں آپ نے حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ پر عمدہ تاثرات دیے- بڑے تھے لیکن پیکر عجز و انکسار تھے- اہلسنّت کے فروغ کا جذبہ تھا- اللّٰہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبولیت کی منزل سے ہمکنار کرے اور آپ کے شجرہاے علمی کی خوشبو تادیر مہکتی رہے- آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم

غلام مصطفیٰ رضوی
نوری مشن مالیگاؤں
3 اگست 2022ء

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے