بین الاقوامی

آئی ایم ایف کا سری لنکا کو قرض دینے سے انکار

سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکر مند ہیں۔آئی ایم ایف

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئی ایم ایف نے شدید مالی بحران کے شکار ملک سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کرتے ہوئے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کرلیتا تب تک مالی امداد ناممکن ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق انٹرنیشل مانیٹرنگ فنڈ نے دیوالیہ ملک سری لنکا کو نئے قرض کی فرہمی کو اصلاحات سے مشروط کردیا۔ ان اصلاحات میں کافی وقت لگے گا جب کہ کئی ماہ سے مہنگائی اور خوراک و ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا کے حالات مخدوش ہوتے جا رہے ہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکرمند ہیں لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔ سری لنکا کو دیرپا اصلاحات اور اقتصادی استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے