لکھنؤ

بنکروں کی سرمایہ جاتی مشکلات کو دور کرنے کے لیے انہیں بینکوں سے الحاق کیا جائے گا

لکھنؤ،(ابوشحمہ انصاری)اترپردیش میں کپڑا صنعت کی ریڑھ کہے جانے والے بنکروں کی سرمایہ جاتی مشکلات کو دور کرنے کے لے انہیں بینکوں سے الحاق کیا جائے گا۔ مر کزی حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی مدرا اسکیم اور اترپردیش حکومت کی ’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کے تحت بنکروں کو سستے شرح پر قرض کے ساتھ سبسڈی کا فائدہ دیا جائے گا۔ اس کے لیے ریاست کے سبھی ہتھ کرگھہ اور پا ور لوم بنکروں کو ان بورڈ کرایا جائے گا۔
اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ہینڈ لوم اور کپڑا صنعت ڈاکٹر نو نیت سہگل کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیف جنرل منیجر جناب اجے کھنا کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں طے ہوا کہ ایس بی آئی بینک پہلے مر حلے میں وارانسی کے 50 بنکروں کو مدرا اسکیم کے تحت قرض مہیا کرایا جائے گا۔ قرض کے لیے بنکروں کو صرف اپنا شناختی کارڈ ، بنکر ہونے کا تصدیق نامہ، آدھار کا رڈ اور ہینڈ لوم میں رجسٹریشن کا تصدیق نامہ دینا ہو گا۔ قرض منظور ہونے کاسبھی عمل مر کزی ہو گا۔ اس سے بنکروں کو قرض کے لیے برانچ برانچ بھٹکنا بھی نہیں ہو گا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے