لکھنؤ: (ابوشحمہ انصاری) اترپردیش کےایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ امت موہن پرساد نے آج بتایا کہ کل ریاست میں کل 82834 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ کورونا انفیکشن کے 478 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں اب تک کل 119380713نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 398 افراد اور اب تک مجموعی طور پر 2074548افراد کووڈ-19 سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے کل 2871ایکٹیو کیس ہیں۔
جناب پرساد نے کہا کہ کووڈ ویکسینیشن کا کام لگاتار کیا جا رہا ہے۔ 27 جولائی 2022 کو ریاست میں ایک دن میں کل 397191ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل تک ریاست میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کل پہلی خوراک 153582246اور دوسری خوراک 145571027دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کل تک 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد کو پہلی خوراک 14092401اور دوسری خوراک 12846920 دی جا چکی ہے۔12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کو کل تک کل پہلی خوراک 8461645اور دوسری خوراک 7058008دی گئی۔ کل تک 5900046احتیاطی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک ویکسین کی کل 347512293 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
