علی گڑھ

ریسرچ اسکالر عبدالسلام نادر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلاميہ کے ریسرچ اسکالر عبدالسلام نادر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گٸی ۔موصوف کا واٸیوا جامعہ ہمدرد نٸی دہلی میں پروفیسر غلام یحیی انجم نے لیا ۔یہ جانکاری اسکالرکے سپر واٸزر ڈاکٹر ضیاالدین فلاحی نے دی ۔
ڈاکٹر ضیا الدین فلاحی نے بتایا کہ اسکالر نے مولانا مناظر احسن گیلانی کے ذریعہ لکھے گۓ مقالات،کتابوں کے ساتھ ہی اسلامی معاشیات،ہندوستان میں مسلمانوں کا نظام تعلیم و تربیت کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں بے پناہ اضافہ کیا۔انھوں نےبتایاکہ عبدالسلام نے اپنے مقالےکو چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔خاندانی و شخصی احوال، مولانا کی کتابوں کا تجزیہ،علوم اسلاميہ میں مولانا کا نقطہ نظر،اسلامی معاشیات کا خصوصي مطالعہ،مولانا کے معاشی نظریات ،اور چند اہم معاصرین کی معاشی خدمات کا جاٸزہ۔
اس دوران پروفيسر غلام یحیی انجم نے مولانا عبیداللہ سندھی،مولانا سید ابوالاعلی مودودی،مولانا سعید احمد اکبر آبادی،مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی،ڈاکٹر محمد حمید اللہ اور مولانا گیلانی کے معاشی نظریات کے درمیان فرق وربط کی وضاحت کی طلب کی۔
اس موقع پر پروفيسر عبید اللہ فہد نے مولانا گیلانی کے تعلیمی نظریات کو تحقیق کا موضوع بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر نگہت رشید نے عبدالسلام کو مبارکباد دی۔
پروفیسر محمد اسماعیل صدر شعبہ نے اسکالر کے تحقيقی کام پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر پروفيسر عبدالمجید خان،ڈاکٹر آدم ملک خان،ڈاکٹر امتیازالہدی،ڈاکٹر زبیر ظفر خان،ڈاکٹر عرشی شعیب،ڈاکٹر لبنی ناز،ڈاکٹر محمد مسلم ددیگر ریسرچ اسکالر موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے