بین الاقوامی کھیل کھلاڑی

سری لنکا نے ایشیاء کپ کی میزبانی سے کرلی معذرت

سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا۔

کولمبو(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکا نے ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی، اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بتادیا  کہ ایشیاء کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔اطلاعات کےمطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا ۔ سری لنکن  کرکٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے سبب ایشیاء کپ کرانا ممکن نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی معذرت کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایشیاء کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ایونٹ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور ملک بھی ہو سکتا ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے لیے سری لنکا پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بات چیت کرے گا، ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے