بین الاقوامی

چھ مرتبہ وزیراعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے صدر منتخب

یاد رہے کہ سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدر کو انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے۔

 کولمبو(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے۔ قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت تین امیدوار صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔صدارتی انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کے اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی اورہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ سیکڑوں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے۔قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے چھ مرتبہ سری لنکا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے