جامعہ انیس العلوم طاہر پور میں صدر الافاضل حضرت مولانا سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ کا عرس انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
محفل کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اور نعت پاک بہ حضور رحمۃ اللعالمین پیش کی گئی بعد ازاں طلبہ جامعہ نے صدر الافاضل علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اساتذۂ جامعہ نے صدر الافاضل علیہ الرحمہ کی سوانح پر مختصر روشنی ڈالی اور طلبہ کو آپ کے کارہائے نمایاں سے روشناس کرایا، آپ کی تعلیم و فکر کو مضبوطی سے تھامے رہنے کی تلقین کی۔ آخر میں حضرت مفتی سید غلام جیلانی صاحب ازہری کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا اور شرینی و تبرکات کو تقسیم کیا گیا۔ شرکاء میں جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد ہارون نعیمی، پرنسپل مفتی محمد رضوان دانش القادری، مولانا نزاکت حسین، مولانا محمد حسن منظری، مولانا محمد آصف مصباحی، مولانا زبیر احمد، قاری محمد عرفان، قاری جمال احمد ، قاری شباب الحسن، قاری محمد اسامہ، قاری کامل و طلبہ نیز دیگر لوگ بھی شامل رہے۔








