ضمیرا کربلا میدان میں جماعت رضاے مصطفٰی ، شاخ اتر دیناج پور کے زیر اہتمام پر اثر نماز استسقاء
دعا میں شرکا روتے بلکتے نظر آئے۔ طلبہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں
آفس جماعت رضاے مصطفٰی، گنڈال ہاٹ۔ 19 / جولائی بروز منگل یہاں ضمیرا کربلا میدان، نزد گنڈال ہاٹ ، تھانہ چکلیہ میں دن کے 10 بجے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں علما اور عوام الناس نے شرکت کی۔ نماز کی امامت نمونہ اسلاف ، استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی غلام یاسین صاحب قبلہ ( ناظم اعلی الجامعة النظامیة، ملک پور) نے فرمائی۔ حضرت کی رقت انگیز دعا پر مجمع پر عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔ پورا مجمع آنسوؤ سے شرابور ہو گیا۔
نماز اور دعا کے بعد مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔
طلبہ مدارس کے ذوق و جذبات قابل تھے۔ دار العلوم تاج الشریعہ ، دھاپی ٹولہ ، دار العلوم قادریہ ، ٹیگھرا، جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ ، لگواں، دار العلوم قادریہ غریب نواز، رامپور اور دیگر مدارس کے طلبہ نہ صرف شامل رہے ؛ بلکہ اپنے اخلاص ، مذہبی لباس اور والہانہ ترنم سے سب کو متاثر کیا۔ شاہد یہی وجہ رہی کہ نماز استسقاء کے 6 گھنٹے کےاندر بارش رحمت کا نزول ہوا۔
اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ہماری دعائیں قبول فرمائی اور بر وقت رحمتوں والی بارش برسا کر سوکھے دھانوں ، جھلستی چمڑیوں اور آہ و بکا کرتے چرند و پرند کو راحت پینچائی۔ یہ سچ ہے ، دعائیں لا ینحل پریشانیاں پل بھر میں حل کردیتی ہیں۔ رب کا فرمان بر حق ہے: ” إِذَا سَأَلَک عِبَادِی عَنِّی فَإِنِّی قَرِیبٌ أُجِیبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ” (البقرة: 186)
ترجمہ: جب میرے بندے مجھے پکارتے ہیں تو میں (دعا قبول کرنے کے لئے) بہت قریب ہوتا ہوں۔ دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں ، جب وہ دعا کرتے ہیں۔
نماز استسقاء کے بعد ہی سے موسم بالکل خوش گوار ہے۔ روز بارش ہو رہی ہے۔
سبحان الملک الوہاب
رپورٹ: شعبہ نشر و اشاعت
جماعت رضاے مصطفٰی، اتر دیناج پور ، بنگال